اکشے کمار نے بیٹی کو مارشل آرٹ کی ٹریننگ دینی شروع کردی

اپ ڈیٹ 16 فروری 2017 09:52am

AKSHY

ممبئی:بولی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار  نہ صرف بہترین اداکارانہ صلاحیتوں کے  مالک ہیں بلکہ وہ 'مارشل آرٹ'کے فن میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔

اکشے نے اپنے بچوں کو بھی یہ فن سکھایا ہے ،گزشتہ برس ان کے بیٹے آرو نے محض 14 سال کی عمر میں مارشل آرٹ میں بلیک بیلٹ حاصل کرکے اپنے والد کا نام روشن کیا تھا۔

 بیٹے کو بلیک بیلٹ ملنے پر  اکشے بے انتہا خوش تھے ،جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی کیا تھا اور اپنے بیٹے کی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔

لیکن اکشے صرف بیٹے کو نہیں بلکہ اپنی بیٹی نتارا کمار کو بھی مارشل آرٹ کی ٹریننگ دلوارہے ہیں ،انہوں نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے  جس میں ان کی بیٹی نتارا محض 5 سال کی عمر میں مارشل آرٹ کی ٹریننگ لیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:اکشے کے بیٹےنے والدین کا سر فخر سے بلند کردیا

ویڈیو دیکھئے

بشکریہ:مس مالنی ڈاٹ کام