گیس کی بندش سے شہریوں کو مسائل کا سامنا
ملتان:ملتان میں گیس کی بندش سے شہریوں کے لیے مسائل پیدا ہو رہے ہیں مگر تندور مالکان کی چاندی ہو گئی ہے۔
ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گیس کی بندش کے باعث شہری اذیت میں مبتلا ہیں۔صبح ہو یا شام، گیس ہے کہ آنے کا نام ہی نہیں لیتی،جس کی وجہ سے ملتان میں تندوروں پر شہریوں کا رش بڑھ گیا ہے۔
گیس کی بندش سے خواتین ہو یا مرد، بچے ہو یا بڑے، سب ہی پریشان ہیں۔بچوں کو صبح، دوپہر شام روٹیوں کے لیے تندور کا رخ کرنا پڑتا ہے۔
موسم سرما میں جہاں گیس کی بندش سے تندور والوں کی چاندی ہوگئی ہے،وہیں سوئی گیس حکام بغیر گیس فراہم کئے شہریوں سے بھاری بل وصول کر رہے ہیں۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔