کیا واقعی مومنہ مستحسن کی منگنی ٹوٹ گئی؟

شائع 16 فروری 2017 10:59am

momina

ممبئی:گزشتہ برس کوک اسٹوڈیو کے ذریعے  راتوں رات سوشل میڈیا پر چھا جانے والی پاکستان کی خوبرو گلوکارہ مومنہ مستحسن کی جانب سے حال ہی میں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر کی جانے والی  ایک  پوسٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی منگنی ٹوٹ چکی ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق راحت فتح علی خان کے ساتھ  مشہور قوالی'آفرین آفرین'پر پرفارم کرنے پر مومنہ کے نہ  صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی لاکھوں دیوانے بن گئے تھے۔

لیکن اس سے پہلے کہ ان کے مداح ان پر یہ ظاہر کرتے کہ وہ انہیں کتنا چاہتے ہیں  مومنہ کی امریکا سے تعلق  رکھنے والے بینکر  علی نقوی  کے ساتھ ایک نجی تقریب میں منگنی کی خبروں نے انہیں  مایوس کردیا۔

لیکن اب یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ مومنہ کی منگنی ٹوٹ چکی ہے،مومنہ نےاسنیپ چیٹ پرویلنٹائن ڈے کے موقع پر  ملنے والے گفٹ  کی تصویر پوسٹ کی ہے  ،جس پر کیپشن لکھا ہوا ہے 'سنگل لڑکیاں بھی ویلنٹائن ڈےکا تحفہ وصول کرسکتی ہیں'۔

momina-snapchat-759

واضح رہے کہ اس سے قبل منگنی ٹوٹنے کی افواہوں پر مومنہ   نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا  کہ 'میری آپ سب سے درخواست ہے  میرے نجی معاملات  پر بات نہ کی جائے  اور نہ ہی کوئی نتیجہ نہ اخذ کیا جائے۔