ہم پر غداری کا الزام نہ لگایا جائے،پرویز خٹک

شائع 10 جنوری 2016 11:25am

pt

اسلام آباد:وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کہتے ہیں کہ وہ ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ ہیں لیکن راہداری منصوبے پر ان سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی ، وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ مغربی روٹ سب سے پہلے تعمیر ہوگا۔

اسلام آباد میں اے پی سی سے خطاب میں پرویز خٹک کا کہنا تھا راہداری روٹ پر پورے ملک کو بہت امیدیں ہیں، ہم پر غداری کا الزام نہ لگایا جائے، ہم غدار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں معاملہ اٹھایا مگر کوئی جواب نہ ملا،اٹھائیس مئی دو ہزار پندرہ کو پتہ چلا کے راہداری منصوبے پر تمام فیصلے ہوچکے ہیں،ہم سے کبھی کوئی تجویز نہیں لی گئی۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہم اندھے نہیں صاف بتادیں خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو ترقی دینی ہے یا نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک خدشات دور نہیں کیے جاتے احتجاج کرتے رہیں گے۔