حکمران عوامی مسائل پر توجہ نہیں دے رہے،بلاول بھٹو زرداری
لاہور:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں ملک کو غربت اور مہنگائی کی وجہ سے دہشت گردی کا سامنا ہے،حکمران عوامی مسائل پر توجہ نہیں دے رہے۔
لاہور میں اجتماعی شادی کی تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پہلے ڈکٹیٹروں نے بنیادی مسائل کی طرف توجہ دینے کی بجائے اپنے اقتدار کو مضبوط کرنے کی روش اپنائے رکھی،اب موجودہ حکمران بھی ایک مخصوص طبقے کو فائدہ پہنچانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔سڑکیں بنانے اور بسیں چلانے سے عوامی مسائل حل نہیں ہوسکتے،سستی روٹی اور دانش اسکول جیسے منصوبوں نے غریب عوام کو کچھ نہیں دیا۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ حکومت کا ہر منصوبہ دوستوں کو فائدہ پہنچانے اور ان کے مالی معاملات کو مستحکم کرنے کے لیے شروع کیا جاتا ہے،چالیس ارب روپے کے ٹیکس پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر ہی عوام پر مسلط کردیئے گئے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے وسیلہ حق یوتھ پروگرام ،بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام جیسے فلاحی منصوبے شروع کئے،جنہیں موجودہ حکمرانوں نے بند کردیا،پیپلزپارٹی عوام کو متحد کرکے مسائل کا حل چاہتی ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔