جاں بحق ہونیوالے مزدور کے لواحقین کا شدید احتجاج

شائع 10 جنوری 2016 12:00pm

lahore

لاہور:لاہور کے علاقے کاہنہ کی سبزی منڈی میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے مزدور کے لواحقین نے فیروزپور روڈ پر شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے وزیر اعلیٰ ہاوٴس جانے کی کوشش کی۔

لاہور کے علاقہ کاہنہ کی سبزی منڈی میں دو آڑھتیوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک مزدور جاوید جنرل اسپتال میں دم توڑ گیا۔مقتول کے لواحقین اور اہل علاقہ نے اسپتال کے باہر شدید احتجاج کیا اور فیروزپور روڈ بلاک کردیا۔مشتعل مظاہرین نے میٹرو سٹیشن میں بھی داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا۔

مظاہرین نے ماڈل ٹاوٴن میں وزیراعلیٰ ہاوس کی جانب مارچ شروع کیا مگر پولیس نے انہیں قینچی پھاٹک کے قریب روک لیا۔