جسم میں سوجن ہونے کے پیچھے کیا وجہ ہے اور اس سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟

شائع 18 فروری 2017 08:34am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اکثر لوگ جب سو کر اٹھتے ہیں تو ان کے جسم میں سوجن آجاتی ہے۔ کبھی پاؤں سوجن سے متاثر ہوتے ہیں یا پھر کبھی چہرہ پھولا ہوا ہوتا ہے۔

لیکن جسم میں سوجن آنے کے پیچھے آخر وجہ کیا ہے؟ اکثر پانی کی کمی اور جسم میں خون کی کمی کی وجہ سے جسم میں سوجن آنے لگتی ہے۔

کچھ کھانے بھی ایسے ہوتے ہیں جو جسم میں سوجن کا سبب بن جاتے ہیں۔ لیکن اس کے برعکس کچھ کھانے ایسے بھی ہیں جن سے جسم کی سوجن کوسوں دور چلی جاتی ہے۔

ذیل میں ان ہی پھلوں کا ذکر کیا جارہا ہے جو جسم میں سے سوجن دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

٭سیب

Image result for apples images

دن میں 2 سے 4 سیب کھانے سے جسم میں موجود تمام سوجن ختم ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ اس سے نظام ہاضمہ بھی بہتر ہوتا ہے اور آپ مختلف بیماریوں سے بچے رہتے ہیں۔

٭ ہرا دھنیا

Image result for parsely

ہرے دھینے کے استعمال سے سوجن فوراً ختم ہوجاتی ہے۔ اس میں کیلوریز کم اور پروٹین زیادہ ہوتا ہے۔ یہ وزن کم کرنے میں بھی بہت کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔

٭ بیریز

Image result for cherry and strawberries

چیری اور اسٹرابیری پوٹاشیم اور میگنیشیم سے مالامال ہوتی ہیں جس سے جسم میں اضافی سیال پیدا ہوتا ہے۔ ان کو کھانے سے جسم کی سوجن بھی کم ہوتی ہے۔

٭ کھیرے

Image result for cucumbers

معمولی سمجھی جانے والی سبزی آپ کے لئے بےحد فائدہ مند ہے۔ خالی پیٹ کھیرے کا جوس پینے سے جسم کی سوجن میں واضح کمی آتی ہے۔ اس کے علاوہ اس سے آپ کی جلد بھی تروتازہ ہوتی ہے۔

٭ تربوز

Image result for watermelon

تربوز یقیناً ہر کسی کا پسندیدہ پھل ہے۔ یہ وٹامنز سے مالامال ہوتا ہے اور جسم میں موجود زہریلے مادہ کو ختم کرتا ہے اور ساتھ سوجن کو بھی کم کرتا ہے۔

٭ بیگن

Image result for brinjal

بیگن لوگوں کو کچھ خاص پسند نہیں ہوتا لیکن یہ سوجن کے خلاف لڑنے میں بہت مدد دیتا ہے۔

٭ شملہ مرچ

Image result for bell peppers

بیل پیپرز لذیذ ہونے کے ساتھ پوٹاشیم سے مالامال بھی ہوتے ہیں۔ لال شملہ مرچ آپ کی صحت کے لئے بے حد مفید سمجھی جاتی ہے۔ سوجن سے نجات کے لئے اگر شملہ مرچ کو کچا کھایا جائے تو بہت فائدہ حاصل ہوتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔