ایلوس کی زندگی پر مبنی فلم ایلوس اینڈ نکسن کا ٹریلر

شائع 10 جنوری 2016 02:15pm

elvas_image

نیویارک :مشہور امریکی راک اسٹار ایلوس پریسلے کی زندگی پر مبنی فلم ایلوس اینڈ نکسن کا پہلاٹریلر جاری کردیا گیا، فلم میں اپریل میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

امریکی راک اسٹار ایلوس پریسلے کی زندگی کے اہم لمحات کو اب فلمی شکل دی جارہی ہے، فلم ایلوس اینڈ نکس کا پہلا ٹریلر مداحوں کیلئے پیش کردیا گیا۔

فلم کی کہانی میں راک اینڈ رول میوزک کے بادشاہ ایلوس پریسلے اورامریکی صدر نکسن کے درمیان ہونے والی ملاقات کے گرد گھومتی ہے۔
فلم کی ہدایتکاری لیزا جانسن نے دی ہے،جبکہ فلم کی کاسٹ میں کیون اسپیسے نے صدر نکسن اور مائیکل شینن نے ایلوے پریسلے کا کردار نبھایا ہے ہے، فلم ایلوس اینڈ نکسن پندرہ اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔