لندن فیشن ویک: پاکستانی ڈیزائنر کے ملبوسات کی نمائش
File Photoلندن : لندن فیشن ویک میں پاکستانی ڈیزائنرز کے دیدہ زیب ملبوسات نے ایونٹ میں چار چاند لگادیئے اور گلوکارہ نازیہ حسن کے گانوں نے ایونٹ میں شرکا کو خوب محظوظ کیا۔
لندن فیشن ویک میں بکھرے پاکستانی رنگ جہاں پاکستانی چھ ڈیزائنرز محسن سعید،ماہین خان،سونیا بٹلا، حمزہ بخاری، زوریہ دور اور منیب نواز نے اپنا منفرد اور دیدہ زیب کلیکشن پیش کیا۔
ایونٹ میں ماڈلز نے پاکستانی ڈیزائنرز کے تیار کردہ ملبوسات پہنے ریمپ پر واک کی, جسے شرکا نے خوب سراہا۔
ریمپ پر جب گوری ماڈلز نے انٹری دی تو گلوکارہ نازیہ حسن کے گانوں نے ماحول مزید پر رونق بنادیا۔ فیشن ویک میں گلوکارہ زوہیب حسن نے بھی شرکت کی، جنہیں کلیکشن بہت پسند آیا۔
پاکستانی ڈیزائنزر بھی ریمپ پر جلوہ گر ہوئے جن کےچہرے خوشی سے دمک رہے تھے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔