'وہ جو ہم رئیس میں نہیں کرسکے'
پاکستان کی معروف اور عالمی شرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان حال ہی میں بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم'رئیس'میں نظر آئی تھیں ،خان کے ساتھ فلم میں مرکزی کردار ادا کرکے انہوں نے ثابت کردیا کہ پاکستانی اداکار بھی کسی سے کم نہیں۔
فلم میں وہ تمام لوازمات موجود تھے جو فلم کو کامیاب بنانے کے لیے ضروری ہوتے ہیں ،یہ ہی وجہ ہے کہ فلم باکس آفس پر سُپر ہٹ رہی اور 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔
لیکن ماہرہ نے حال میں انسٹا گرام پر ایک پیغام کے ساتھ ویڈیو شیئر کی ہے، پیغام میں لکھا ہے کہ'وہ جو ہم رئیس میں نہیں کرسکے'۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق ماہرہ نے ویڈیو میں شاہ رخ کی کامیاب فلم 'دل والے دلہنیالے جائیں گے'کے اس سین کو دوبارہ فلمایا ہے جس میں خان اور کاجول کھیت میں کھڑے نظر آتے ہیں،ماہرہ کھیت میں کاجول کی طرح ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔
واضح رہے کہ راہول ڈھولکیا کی زیر ہدایت بننے والی فلم 'رئیس'میں ماہرہ نے شاہ رخ کی بیوی کا کردارادا کیا تھا،ان کی اداکاری کو تمام لوگو ں کی جانب سے بہترین رسپانس حاصل ہواتھا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔