نوازالدین صدیقی نےفلم'ٹائیگر زندہ ہے' میں کام کرنے سے انکار کردیا

اپ ڈیٹ 23 فروری 2017 08:24am
فائل فوٹو فائل فوٹو

فلم میکرعلی عباس ظفرنے فلم' ایک تھا ٹائیگر' کا پارٹ ٹو بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں نواز الدین صدیقی سے رابطہ کیا گیا توانہوں نے  تاریخ نہ ہونے کی وجہ سے معذرت کر لی ۔  

نواز الدین صدیقی سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ  ایک سے زائد  فلموں میں کام کر چکے ہیں جن میں بجرنگی بھائی جان، کک ،اور مستقبل میں' ٹائیگر زندہ ہے' ہو سکتی ہے۔

تاہم نواز الدین صدیقی کی جانب سے  اب تک  اس سال شوٹنگ کیلئے تمام تاریخیں موخر کرنے پر اب تک  کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے ۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فلم' ٹائیگر زندہ ہے' میں نوازالدین صدیقی سلمان خان کے ساتھ کام نہیں کرسکیں گے ۔

اسکرین پر بہترین کارکردگی کی بدولت نوازاس وقت پروڈیوسرزکی  پسندیدہ ترین شخصیت  بن چکے ہیں۔

بشکریہ زی نیوز