افغان امن: چار ملکی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا
اسلام آباد : افغان امن عمل کے لیے چار ملکی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔
پاکستان چین اور امریکا نے افغانستان میں امن کے قیام کیلئے کوششیں تیز کردیں،افغان مفاہمتی عمل آگے بڑھانے کیلئے چار ملکی مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے۔
اجلاس میں پاکستان، افغانستان، چین اور امریکا کے نمائندے شرکت کریں گے۔پاکستان کی نمائندگی سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کریں گے جبکہ افغانستان کی نمائندگی نائب وزیر خارجہ حکمت کرزئی کریں گے۔
چار ملکی اجلاس میں چین اور امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان بھی شریک ہونگے۔مشیرخارجہ سرتاج عزیز اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گے۔چار ملکی اجلاس میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا طریقہ کار اور شیڈول طے کیا جائے گا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔