راولپنڈی میں سجا رنگا رنگ فیشن شو

شائع 11 جنوری 2016 08:07am

fashion0000000

راولپنڈی :راولپنڈی میں سجا رنگا رنگ فیشن شو،فیشن شو میں شریک ماڈلز نے ریمپ پرخوب جلوے بکھیرے۔

راولپنڈی میں برائیڈل اورپارٹی ملبوسات کی نمائش کیلئے فیشن شومنعقد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے ماڈلزنے شرکت کی،ڈیزائنزرکے نئے متعارف کروائے گئے ملبوسات پہن کرحسینائیں جب ریمپ پرجلوہ گرہوئیں تو دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

ماڈلزنے راولپنڈی میں فیشن شوکے انعقاد کوسراہا،،انکا کہنا تھا کہ لوگوں کوفیشن انڈسٹری سے روشناس کروانے کیلئے فیشن شوز کاہونا ضروری ہے۔

شرکاءنے برائیڈل ملبوسات کے نئے ڈیزائنوں کو خوب سراہااورانڑٹینمنٹ کیلئے ایسے شوز کا انعقاد لازم قراردیا،ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد سے پاکستان کی فیشن انڈسٹری کوخوب پذیرائی ملے گی۔