انناس کے بیش بہا فائدے

شائع 28 فروری 2017 06:16am
فائل فوٹو فائل فوٹو

انناس گرم ممالک میں پایا جاتا ہے اور اس پھل میں بےشمار فائدے موجود ہوتے ہیں۔

انناس کو لوگ زیادہ یہ سوچ کر نہیں کھاتے کہ یہ پھل جسم میں گرمی پیدا کردیتا ہے۔ لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے بلکہ یہ پھل ہمارے لیے نہایت صحت بخش ہے۔

ذیل میں بیان کی جانے والی وجوہات پڑھ کر آپ کو اندازہ ہوگا کہ انناس ہمارے لیے کتنا فائدہ مند اور غذائیت فراہم کرنے والا پھل ہے۔

٭ ہاضمہ

Image result for digestion

انناس میں ایسے انزائمز پائے جاتے ہیں جس سے ہمارا نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور کھانا جلدی ہضم ہوجاتا ہے۔

٭ کینسر کے خلاف لڑائی

Image result for fight against cancer

انناس میں وٹامن سی موجودہوتا ہے۔ اس کے علاوہ انناس کینسر کے خلاف لڑنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔

٭ سستی دور بھگائے

اگر آپ سست اور کاہلی سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو روازنہ انناس کھانا شروع کردیں۔ اس میں میگنیز  موجود ہوتا ہے ، جس سے جسم میں توانائی پیدا ہوتی ہے۔

٭ جلد چمکدار بناتا ہے

Image result for skin glow

انناس سے نہ صرف جسم میں جومود جلن کا خاتمہ ہوتا ہے بلکہ اس سے جسم میں کولاجن بھی بڑھتا ہے جوکہ ہماری جلد کے لیے بہت فائدہ مند ہے اور اس سے جلد پر چمک آنے کے ساتھ جلد نرم و ملائم بھی بنتی ہے۔

٭ وٹامن سی سے بھرپور

Image result for vitamin c

ایک کپ انناس ہمیں 131 فیصد وٹامن سی فراہم کرتا ہے۔ لہذا روز صبح اسکول، کالج، یونیورسٹی یا دفتر جانے سے پہلے ایک کپ انناس یا اس کا جوس پی لیا جائے تو وافر مقدار میں وٹامن سی حاصل کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ یہ آئرن اور کیلشیم فراہم کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔

٭ بالوں کی جڑیں مضبوط بنائے

Image result for thick and long hair

اگر آپ اپنے بالوں کو گھنا اور لمبا بنانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو انناس کا جوس، زیتون کا تیل اور بادام کا تیل درکار ہے۔ اس مکسچر کو اچھی طرح مکس کرلیں اور 10 منٹ تک بالوں میں لگا رہنے دیں، پھر بالوں کو دھو لیں۔

اس عمل کو ہفتے میں 2 سے 3 بار کریں اور چند ہفتوں میں نتیجہ دیکھ کر آپ حیران ہوجائیں گے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لیے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔