دو ہزار پندرہ میں پولیو کیسز میں حیرت انگیز کمی
اسلام آباد:پاکستان میں دوہزار چودہ پولیو کے حوالے سے تشویش ناک رہا اس سال ملک بھر میں اس مرض کے تین سو چھ کیسز سامنے آئے۔ تاہم حکومتی اقدامات کے باعث اگلے سال یعنی دوہزار پندرہ میں اس مرض میں حیرت انگیز طور پر انتہائی کمی دیکھنے میں آئی اورپولیو کے کل رجسٹرڈ کیسز کی تعداد صرف باون ریکارڈ کی گئی۔
دوہزار چودہ کے دوران سندھ میں پولیو کے کل تیس کیسز سامنے آئے۔ جبکہ دوہزار پندرہ میں یہ تعداد صرف سترہ رہی ۔پنجاب میں سال دوہزار چودہ کے دوران چار کیسز سامنے آئے۔ جبکہ دو ہزار پندرہ اس مرض سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو تھی۔بلوچستان میں دوہزار چودہ کے دوران پولیوکیسز کی تعداد پچیس رہی جبکہ دوہزار پندرہ میں صرف سات کیس ریکارڈ ہوئے۔خیبرپختونخوا میں دوہزار چودہ کے دوران پولیوکے اڑسٹھ کیسز ریکارڈ ہوئے ،جبکہ دوہزار پندرہ میں صرف پندرہ کیسز سامنے آئے۔
دوہزار چودہ میں سب سے زیادہ پولیو کے کیسز فاٹا میں سامنے آئے جہاں اس مرض کے ایک سو نواسی کیسز ریکارڈ کئے گئے۔ جبکہ دوہزار چودہ میں صرف سولہ کیسز سامنے آئے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔