گیس کی بندش کے باعث گھریلوں نظام زندگی مفلوج
گوجرانوالہ:گوجرانوالہ ریجن میں گیس کی بندش کے باعث گھریلوں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے،جس پر شہری تو سراپا احتجاج ہیں لیکن حکام ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔
گوجرانوالہ ریجن کے چھ اضلاع میں گیس بحران نے سنگین صورت اختیار کر لی ہے،گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گے ہیں اور خواتین کو امور خانہ داری کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہے ،گیس کی عدم دستیابی پر شہری سراپا احتجاج ہیں لیکن حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ نہ صبح کے وقت گیس ہوتی ہے اور نہ شام کو،بچے اور مرد حضرات بھوکے سکول اور دفاتر جانے پر مجبور ہیں،اکثر شہریوں کے پاس ہوٹلوں سے کھانا منگوانے کا بجٹ نہیں،جس پر گھروں میں جھگڑے معمول بنتے جا رہے ہیں۔
گیس کی بندش اور کم پریشر کے باعث خشک لکڑی کے بالن اور ایل پی جی فروخت کرنے والوں نے قیمتیں بڑھا دی ہیں۔
گیس کی بندش اور کم پریشر نے غریب آدمی کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت گھریلو صارفین کو بلاتعطل گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔