تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری
اسلام آباد:عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری،جس میں ملکی سیاسی اورمعاشی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
اسلام آباد میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی صدارت میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری ہے،ذرائع کا کہنا ہیکہ اجلا میں ملکی سیاسی اورمعاشی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے،اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں معاشی پالیسی کے حوالے سے حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔
جبکہ پارٹی کے سینئررہنما شاہ محمود قریشی،عارف علوی،اسدعمر،نعیم الحق سمیت دیگرقائدین بھی اجلاس میں شریک ہیں جبکہ اجلاس کے بعد عمران خان میڈیا کوبریفنگ بھی دیں گے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔