تنگ جوتے پہننے والے افراد ایک بار یہ ضرور پڑھ لیں
فائل فوٹورسٹ براؤن رنگ کی کولاپوری چپل اور ٹین براؤن بروگیوز یقیناً دکانوں کی خوبصورتی کو چار چاند لگا تے ہیں، لیکن صحیح ناپ نہ ہو تو جب ان ہی خوبصورت جوتوں کو پہنتے کے بعد تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
تنگ جوتے پہننے سے آپ کے پاؤں میں کئی طرح کے زخم آنے لگتے ہیں اور ناخنوں کو نقصان پہنچنے لگتا ہے۔
تنگ اور ٹائٹ جوتے آپ کے پاؤں کو اور کیا نقصانات پہنچا سکتے ہیں، آئیے جانتے ہیں۔
Bunion

جن لوگوں کے پاؤں کی انگلیاں جوتے میں پھنس رہی ہوتی ہیں تو ان کے پاؤں کی سائیڈ کی ہڈی بڑھنے لگتی ہے اور ایک گول سی شکل میں ہڈی نمودار ہونے لگتی ہے۔ جن میں جلن اور درد بھی محسوس ہوتا ہے۔
Corns

جب آپ بہت زیادہ فلیٹ جوتے پہنتے ہیں اور اس میں کوئی فوم بھی موجود نہیں ہوتا تو اس سے آپ نے پاؤں کے نیچے چھالے نکلنے لگتے ہیں اور آپ کو چلنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
Fungal infection

پاؤں میں فنگل انفیکشن کی وجہ سے خارچ، جلن اور درد بڑھنے لگتا ہے اور یہ تمام صورتحال ننگے پاؤں چلنے سےپیدا ہوتی ہے۔
Hammer toes

جب آپ بہت دیر تک اونچی ہیلز کے جوتے پہنے رہتے ہیں اور اس وجہ سے آپ کے پاؤں کی انگلیاں سیدھی ہونے کے بجائے جوتوں کے اندر موڑ جاتی ہیں تو اس سے پاؤں میں نیل نمودار ہونے لگتے ہیں۔
Ingrown nails

جن جوتوں کے آگے کا حصہ پتلا ہوتا ہے اور اس کو پہننے سے آپ کے پاؤں کا سارا بوجھ پاؤں کے انگوٹھے پر آجا تا ہےتو اس کےانگوٹھے کا ناخن سخت ہونے لگتا ہے۔
Back ache

جب آپ کے جوتے آرام دہ نہیں ہوتے تو وہ آپ کے پاؤں میں درد کے ساتھ پیٹھ میں بھی درد کا سبب بن جاتے ہیں۔
Calluses

جب آپ زیادہ اونچی ہیل والے جوتے پہنتے ہیں اور اس میں فوم بھی موجود نہیں ہوتا تو اس سے آپ کے پاؤں کے تلوں کی جلد سخت اور موٹی ہونے لگتی ہے۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لیے ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔