بلوچستان میں ایرانی جنگی طیارہ گر کر تباہ
بلوچستان: ایرانی جنگی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا،حادثے میں دو پائلٹ ہلاک ہوگئے، طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کرتباہ ہوا، ایرانی حکام نے تصدیق کردی۔
پاکستان سے ملحقہ ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان میں ایرانی جنگی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں دو پائلٹ ہلاک ہوگئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ زاہدان سے سات سو کلومیٹر دور چاہ بہار سے ملحقہ ساحلی شہر کنروک سے پینسٹھ کلومیٹر دور پیش آیا۔ سیستان و بلوچستان کے ڈپٹی گورنر علی اصغر میر کے مطابق جنگی طیارہ تربیتی پرواز پر تھا۔ اڑان بھرنے کے بیس منٹ بعد ہی طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی اور وہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ دونوں ہلاک ہوگئے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔