صدر مملکت اور وزیراعظم کی کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت

شائع 13 جنوری 2016 07:57am

nawaz-&-mamnon

اسلام آباد:صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندانہ سوچ اورنظریات کا خاتمہ کریں گے۔

صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف کی کوئٹہ میں انسداد پولیو مرکز کے قریب دھماکے کی شدید مذمت صدر اور وزیراعظم نے دھماکے میں شہید ہونے والیافراد کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ملک سے آخری دہشتگرد کیخاتمے تک آپریشن جاری رہے گا ، انتہا پسندانہ سوچ اورنظریات کا خاتمہ کردیں گے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کی مذموم کارروائیاں بزدلانہ سوچ کی عکاس ہیں۔