فیصل آبادمیں نوجوان لڑکے اورلڑکی کی لاشیں برآمد
فیصل آباد میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کی لاشیں برآمد کرلی گئیں،دونوں کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی، معاملہ خودکشی کا ہے یا قتل کا،پولیس نے تفتیش کردی ہے۔
فیصل آباد میں تھانہ صدر کے علاقے ایوان والا سے نوجوان لڑکے اور لڑکی کی لاشیں برآمد کر لی گئیں،لڑکے کی شناخت طاہر اور لڑکی کی نجمہ کے نام سے ہوئی، پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے الائیڈ اسپتال منتقل کر دیں۔
پولیس کے مطابق دونوں شادی کرنا چاہتے تھے لیکن لڑکی کے گھر والوں نے نجمہ کی شادی کہیں اور طے کردی،آج نجمہ کی شادی تھی مگر وہ گزشتہ روز طاہر کے ساتھ فرار ہو گئی اور آج دونوں کی لاشیں ملی ہیں،نجمہ کے والدین کا کہنا ہے کہ طاہر کے گھر والوں نے دونوں کو قتل کیا۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی لاشوں کے قریب سے ایک پستول بھی ملا ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دونوں کو قتل کیا گیا ہے یا معاملہ خودکشی کا ہے، پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔