کراچی میں تاوان طلب کرنےوالاپولیس افسرگرفتار

شائع 13 جنوری 2016 11:10am

crimianl-ares

کراچی میں رینجرزنے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تاوان طلب کرنے والے پولیس افسرکوگرفتارکرلیا،ملزم کے قبضے سے چارسرکاری رائفلز اورسات بلٹ پروف جیکٹس برآمد کرلی۔

غریب آباد کے قریب کی گئی کارروائی میں رینجرزنے تاوان کی رقم لینے کیلئے آنے والے اے ایس آئی اکرم کوگرفتارکرلیا۔ ملزم اکرم پاکستان بازارتھانے میں تعینات تھا اورسرکاری موبائل میں تاوان کی رقم لینے پہنچا تھا۔ملزم کی نشاندہی پرسات مغوی شہر ی بازیاب کرائے گئے جبکہ ملزم کے قبضے سے چارسرکاری رائفلزاورسات بلٹ پروف جیکٹس بھی برآمد کرلی گئیں۔

دوسری جانب ایس ایس پی ویسٹ اظفرمہیسرکا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے اغوابرائے تاوان میں ملوث ہونے کی اطلاع پہلے سے تھی جس پرپولیس اوررینجرزتحقیقات کررہی تھیں۔ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق پولیس نے دوملزمان عمیراور مشتاق کو گرفتارکیا تھا جوخود کوسی ٹی ڈی اہلکارظاہرکرکے مغوی سے تاوان طلب کرتے تھے ۔