سندھ بھر میں پولیو مہم کا آج آخری روز

شائع 13 جنوری 2016 12:44pm

polio

کراچی:کراچی سمیت سندھ بھرمیں تین روزہ پولیو مہم کے آخری روزگھرگھر جا کرپولیوسے بچاوکے قطرے پلانے کا سلسلہ جاری ہے ، جمشید ٹاون میں ساڑھے تین سو گھرانوں نے اپنے بچوں کو پولیوکے قطرے پلانے سے انکارکردیا۔

گیارہ جنوری سے جاری تین روزہ مہم کاآج آخری روز تھا۔جمشید ٹاون میں ساڑھے تین سوگھرانوں نے بچوں کوپولیوکے قطرے پلانے سے انکارکیا۔جبکہ تیرہ اسکول بھی انسدادپولیومہم میں تعاون سے انکاری رہے۔ڈپٹی کمشنرشرقی آصف صدیقی کا کہنا تھا کہ انسدادپولیومہم میں تعاون نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

مہم کے لیے شہربھرمیں پولیورضاکاروں کی چھ ہزارپچاس ٹیمیں تشکیل دی گئیں جن کی سیکورٹی پرچارہزارنوسواہلکارتعینات رہے۔کمشنر کراچی کے دفتر میں پولیو مہم کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی سیل قائم کیاگیا ۔

تین روزہ مہم میں پولیوویکسینیشن سے محروم بچوں کے لیے چودہ اورپندرہ جنوری کادن ریزرورکھا گیاہے۔دو ہزارپندرہ میں کراچی میں سات پولیو کیسزسمیت سندھ بھرمیں پولیو کے بارہ کیسسزسامنے آئے۔