پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
اسلام آباد:یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آٹھ روپے سے تیرہ روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ پٹرول نو روپے فی لیٹرسستا ہوسکتا ہے۔
حکومت نے پیٹرول مزید سستا کرنے کی نوید سنادی۔وزارت پٹرولیم کے حکام کے مطابق یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات آٹھ سے تیرہ روپے لیٹرتک سستی ہونے کاامکان ہے۔ پٹرول نوروپے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل آٹھ روپے چوہترپیسے،مٹی کا تیل نوروپے ستترپیسے ،ہائی آکٹین کی قیمت میں تیرہ روپے اور لائٹ ڈیزل آٹھ روپے چھپن پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔حکام کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت تیرہ سال کی کم ترین سطح پرآگئی ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔