اے آر وائی نیوز کے دفتر پر دستی بم سے حملہ

اپ ڈیٹ 13 جنوری 2016 05:54pm

ary

اسلام آباد:اسلام آباد میں اے آر وائی نیوز کے دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔ نامعلوم افراد موٹرسائیکل پر آئے دستی بم پھینکے اور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ حملے میں ڈی ایس این جی کا ٹیکنیشن زخمی ہوا۔

دوہزار سولہ میں میڈیا کے دفاتر پر پہلا حملہ،دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اسلام آباد میں اے آر وائی نیوز کے دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا اور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ جس کے نتیجے میں ڈی ایس این جی کا ٹیکنیشن زخمی ہوگیا جبکہ باقی محفوظ رہے۔ زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور شواہد اکھٹے کیے۔وفاقی وزیر سینیٹر پرویز رشید اور دیگر سیاسی رہنماوٴں نے اے آر وائی نیوز کے دفتر کا دورہ کیا اور واقعہ کی مذمت کی۔