سانحہ صفورا میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار ملزمان فوج کے حوالے

شائع 13 جنوری 2016 05:44pm

akds

کراچی:سانحہ صفورا میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتارآٹھ ملزمان کو فوج کے حوالے کردیا گیا۔ وفاقی حکومت نے ملزمان کے خلاف درج مقدمات کی سماعت فوجی عدالت میں کرنے کی منظوری دی تھی۔

جیل حکام کے مطابق ملزمان طاہر منہاس، سعد عزیز، اسد رحمن، حافظ ناصر، اظہر عشرت، سلطان قمر، حسین عمر اور نعیم ساجد کو آج سینٹرل جیل کراچی سے ملیر چھاونی منتقل کردیا گیا۔

گذشتہ ماہ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کی سفارش پر ملزمان کے خلاف درج اٹھارہ مقدمات فوجی عدالت منتقل کرنے کی منظوری دی تھی۔ملزم نعیم ساجد نے سندھ ہائی کورٹ میں مقدمات فوجی عدالت منتقل کرنے کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ قانون کے تحت ٹرائل کورٹ کی اجازت کے بغیر مقدمات فوجی عدالت منتقل نہیں کیے جاسکے۔