کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگرد حملے کا خدشہ

کراچی:صوبائی وزارت داخلہ نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پردہشتگرد حملے کاخدشہ ظاہرکردیا۔جماعت الاحرار کی جانب سے ممکنہ حملے سے نمٹنے کے لیے رینجرزاورپولیس کواقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔
وزارت داخلہ سندھ نے رینجرزاورپولیس کو خط میں کراچی اسٹاک ایکسچینج پرممکنہ دہشتگردحملہ کے متعلق خدشہ ظاہر کیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے دہشتگرد رواں ماہ کسی بھی وقت کراچی اسٹاک ایکسچینج پربڑاحملہ کرسکتے ہیں۔جس کے لیے جماعت الاحرارکاسربراہ مفتی آٹھ سے دس دہشتگرد افغانستان سے بھیجنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔
مراسلے میں رینجرزاورپولیس کوضروری اقدامات اورسیکیورٹی مزیدسخت کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔