ونود کھنا کی اس تصویر نے بھارتی عوام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا
ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کے ماضی کے مشہور اور کامیاب اداکار ونود کھنا کی طویل عرصے بعد منظر عام پر آنے والی تصویر نے ان کے مداحوں اور شوبز سے وابستہ افراد کو چونکنے پر مجبور کردیا۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق ونود کھنا کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہو کر اتنے لاغر ہوچکے ہیں کہ ان کیلئے چلنا پھرنا بھی مشکل ہے۔
جمعہ کے روز انہیں جسم میں پانی کی شدیدکمی کے باعث اسپتال لایا گیا ،ڈاکٹرز کا ان کی حالت کے بارے میں کہنا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ونود کھنا کے خاندان والوں نے تمام لوگوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی دعاؤں کے بےحد شکر گزار ہیں لیکن مہربانی کرکے ہماری ذاتی زندگی سے جڑی معلومات کی عزت کی جائے اور میڈیا پر زیادہ بات کرنے سے گریز کیا جائے۔
ونود کھنا کے گھر والوں نے تصدیق کی ہے کہ انہیں مثانے کا کینسر ہے ،ونود کھنا کے بیٹے راہول کھنا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کو گزشتہ جمعہ (31مارچ)کے روز اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ،لیکن اب ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے اور وہ صحت یابی کی طرف بڑھ رہے ہیں ،ڈاکٹرز انہیں جلد ہی ڈسچارج کردیں گے۔
ونود کھنا کی اسپتال میں علاج کے دوران لی گئی تصویرڈی این اے انڈیا کے مطابق بولی وڈ کے باصلاحیت اداکار عرفان خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ونود کھنا کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ"میری نیک تمنائیں اور دعائیں ان کے ساتھ ہیں ،اگر ضرورت پڑی تو میں اپنا کوئی بھی ایک جسمانی اعضاء انہیں عطیہ کرنے کیلئے تیار ہوں ،وہ ہماری انڈسٹری کے بہت قابل اور باصلاحیت اداکار ہیں۔"
واضح رہے کہ ونود کھنا نے فلموں کے ساتھ سیاست میں بھی خوب نام کمایا ہے ان کا تعلق بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی سے ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔