کرینہ  نے دیا  شاہد کپور کی بیوی کو  کراراجواب

شائع 08 اپريل 2017 10:18am

karina

ممبئی:گزشتہ ماہ شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے خواتین کے عالمی دن کے  موقع  پر ایک تقریب  میں شرکت کی اور وہاں خواتین کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ڈی این اے انڈیا کے مطابق تقریب میں موجود شرکاء سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے میرا کا کہنا تھا کہ انہیں گھریلو خاتون ہونے پر فخر ہے اور وہ زندگی کا ہر لمحہ اپنی بیٹی میشا کے ساتھ  گزارنا چاہتی ہیں ،میں نے اس زندگی کا انتخاب خود کیا ہے ،میری بیٹی کوئی گڑیا یا پپی(پالتو جانور)نہیں ہے  کہ میں اس کے ساتھ صرف 2 سے 3گھنٹے گزاروں اور باقی کا سارا وقت گھر سے باہر کام کرتے ہوئے گزاروں۔

ان کا یہ بیان  کچھ لوگوں کیلئے کافی حیران کن تھا کیونکہ لوگوں کو ایسا محسوس ہوا جیسے  انہوں نے  بالواسطہ طور پر کرینہ کپور کو یہ تمام باتیں کہی ہیں ،میرا کا یہ بیان  گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ باہر کام کرنے والی خواتین  کیلئے کا فی چونکا دینے والا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے: میری بیٹی کھیلنے کی چیز نہیں ہے،میرا راجپوت  کا بیٹی کے حوالے سے اہم بیان

واضح رہے کہ کرینہ کپور کے گھر گزشتہ دسمبر  میں تیمور  علی خان کی پیدائش ہوئی ہے،انہوں نے اپنے بیٹے کی پیدائش سے قبل  اور بعد میں کام کرکے ایک حقیقی  ورکنگ وومن ہونے  کا ثبوت دیا  اور کام کرنے والی تمام خواتین کیلئے ایک مثال بن گئیں ،کرینہ نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں کچھ باتیں کہی ہیں جو ممکنہ طور پر میرا  راجپوت کی باتوں کا جواب ہو سکتا ہے۔

کرینہ کا کہنا ہے کہ"میں کیسی ماں ہوں ،یہ مجھے سب کو بتانے کی ضرورت نہیں،میں چھت پر کھڑے ہوکے چلا کر  یہ نہیں کہہ سکتی کہ میں تیمور سے کتنی محبت کرتی ہوں اور میرا ماں بننے کا تجربہ کیسا  ہے، یہاں ہر وقت  آپ پر یہ  دباؤ رہتا ہے کہ لوگ کیا کہیں گے،لیکن آپ کو انہیں ڈیل کرنا آنا چاہئے۔

ہر عورت کیلئے ماں بننے کے 9 ماہ کا تجربہ بالکل الگ ہوتا ہے ،کوئی یہ نہیں جانتا کہ  اس وقت میں نے کیسا محسوس کیا ،لہٰذا کوئی ایسا کیسے کہہ سکتا ہے کہ  میں پریشانی کا شکار تھی اس لیے تیمور کی پیدائش کے 45 دن بعد ہی کام واپس کام کرنا شروع کردیاکیا میں نے اس طرح کی کوئی بات کی تھی ؟