سندھ اسمبلی میں رینجرز اختیارات سے متعلق قرارداد پیش نہ ہوسکی
کراچی:سندھ اسمبلی میں رینجرزکے اختیارات میں توسیع سے متعلق قرارداد پیش نہ ہوسکی،اجلاس کل صبح دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں رینجرزاختیارات کا معاملہ حل نہ ہوسکا۔چارماہ بعد ہونے والا اجلاس بھی رسمی ثابت ہو۔رینجرزکا معاملہ اٹھایا گیا نہ ہی کوئی قرارداد لائی گئی۔
اراکین اسمبلی کی بیٹھک لگی تودوارکان نے حلف اٹھایا۔فنکشنل لیگ کہ جام مدد علی اورپیپلزپارٹی نوراحمدبھرگڑی نے حلف اٹھائے جس کے بعد ایوان میں رینجرزاورملٹری پولیس اوررکن جمیل احمد کے لیے فاتحہ خوانی ہوئی۔
مخدوم امین فہیم کوخراج عقیدت پیش کرنے کی قراردادنثارکھوڑونے پیش کی۔رسمی کارروائیوں کے بعد اسپیکرنے اجلاس کل تک کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔