انسانی حقوق کے عالمی دن پر کشمیریوں کی احتجاجی ریلی

اپ ڈیٹ 10 دسمبر 2015 02:20pm

12

مظفر آباد:انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پرمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی افواج کے مظالم اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف کشمیریوں نے احتجاجی ریلی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے نام یاداشت پیش کی۔

مظفرآباد میں مختلف کشمیری تنظیموں کے زیراہتمام انسانی حقوق کے عالمی دن پراقوام متحدہ کے مبصردفترتک احتجاجی ریلی نکالی گئی اوراقوام متحدہ کے مبصرمشن کویاداشت پیش کی۔

ریلی کی قیادت آزادکشمیر کے وزیرتعلیم مطلوب انقلابی کررہے تھے۔مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔

آزاد کشمیر کے وزیر تعلیم مطلوب انقلابی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ بھارت نے عالمی برادری اور کشمیریوں سے وعدے کئے جو وہ اب ماننے سے انکار کر رہا ہے، کشمیریوں کے حقوق پامال ہو رہے ہیں، کشمیریوں کوحق خود ارادیت دلوانے کے لیے عالمی برادری کردارادا کرے۔