پرویزمشرف کی مخدوم جمیل الزمان سے ملاقات
کراچی:کراچی میں سابق صدرپرویزمشرف نے مخدوم جمیل الزمان سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات میں ان کے والد مخدوم امین فہیم کے انتقال پرتعزیت کا اظہارکیا۔
کراچی میں سابق صدرپرویزمشرف نے مخدوم ہاوس میں سروری جماعت کے سربراہ مخدوم جمیل الزمان سے ملاقات کی،پرویزمشرف نے مخدوم جمیل سے ان کے والد اورسابق وفاقی وزیرمخدوم امین فہیم کے انتقال پراظہارتعزیت اورفاتحہ خوانی کی۔آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویزمشرف نے مخدوم جمیل الزمان سے سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال اوردیگرامورپربھی تبادلہ خیال کیا۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔