اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد پر وفاقی حکومت کا مؤقف
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک اسرائیلی طیارے کی اسلام آباد آمد کی میڈیا رپورٹس پر سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کی جانب سے وضاحت کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں پاکستان کی 'جعلی فکر' نہ کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم نہ مودی سے خفیہ مذاکرات کریں گے اور نہ ہی اسرائیل سے، ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی طیارے کی اصل کہانی یہاں جانئے
واضح رہے کہ 25 اکتوبر کو ایوی شارف نامی ایک اسرائیلی صحافی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ ایک اسرائیلی طیارہ پاکستان آیا، تاہم وہ طیارہ دارالحکومت تل ابیب سے براہ راست اسلام آباد نہیں پہنچا بلکہ طیارے کے پائلٹ نے چالاکی کرتے ہوئے پہلے اسے 5 منٹ کے لیے عمان میں لینڈ کروایا اور پھر وہاں سے اسلام آباد کے لیے اڑان بھری۔
Israeli 🇮🇱 bizjet flew from TLV to Islamabad, #Pakistan 🇵🇰, on the ground 10 hours, and back to TLV.
Cleared flight-plan with usual 5min groundtime trick in Amman
M-ULTI glex pic.twitter.com/haHn1NU73L— avi scharf (@avischarf) October 25, 2018
اس حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ مذکورہ طیارہ اسرائیل میں رجسٹرڈ نہیں تھا اور اسے کینیڈا کی طیارہ ساز کمپنی بمبار ڈیئر نے بنایا تھا۔
تاہم اسرائیلی صحافی کی مذکورہ ٹوئیٹ کے بعد سوشل میڈیا پر تبصروں اور افواہوں کا ایک سیلاب آگیا۔
جس کے بعد سابق وزیر داخلہ اور لیگی رہنما احسن اقبال نے بھی اپنے پیغام میں حکومت سے وضاحت کا مطالبہ کر ڈالا۔
احسن اقبال نے بی بی سی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا، 'حکومت حقیقی صورتحال فوری طور پہ واضح کرے۔'
حکومت حقیقی صورتحال فوری طور پہ واضح کرے https://t.co/8dFKV9sWBt
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) October 27, 2018
احسن اقبال کی اس ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے لکھا، 'حقیقی صورتحال یہ ہے کہ عمران خان، نواز شریف ہے اور نہ اس کی کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطو۔ ہم نہ مودی جی سے خفیہ مذاکرات کریں گے اور نہ اسرائیل سے'۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ 'آپ کو پاکستان کی اتنی فکر ہوتی جتنی ظاہر کر رہے ہیں تو آج ہم ان حالات میں نہ ہوتے، اس لیے جعلی فکر نہ کریں، پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے'۔
حقیقی صورتحال یہ ہے کہ عمران خان نواز شریف ہے نہ اس کی کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطو ہیں، ہم نہ مودی جی سے خفیہ مذاکرات کریں گے نہ اسرائیل سے، آپ کو پاکستان کی اتنی فکر ہوتی جتنی ظاہر کر رہے ہیں تو آج ہم ان حالات میں نہ ہوتے، اس لئے جعلی فکر نہ کریں ،پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے https://t.co/JUtbZQbArj
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 27, 2018
حقیقی صورتحال یہ ہے کہ عمران خان نواز شریف ہے نہ اس کی کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطو ہیں، ہم نہ مودی جی سے خفیہ مذاکرات کریں گے نہ اسرائیل سے، آپ کو پاکستان کی اتنی فکر ہوتی جتنی ظاہر کر رہے ہیں تو آج ہم ان حالات میں نہ ہوتے، اس لئے جعلی فکر نہ کریں ،پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے
وزیر اطلاعات کی اس ٹوئیٹ پر احسن اقبال نے جواب الجواب میں کہا کہ 'جس انداز میں وزیر اطلاعات محض وضاحت مانگنے پر آگ بگولہ ہوئے، اس سے تو یہی لگتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے'۔
جس انداز میں وزیر اطلاعات محض وضاحت مانگنے پر آگ بھگولہ ہوئے ہیں اس سے تو یہی لگتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے- https://t.co/SDluVgPx8O
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) October 27, 2018
جس انداز میں وزیر اطلاعات محض وضاحت مانگنے پر آگ بھگولہ ہوئے ہیں اس سے تو یہی لگتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے-
حقیقی صورتحال یہ ہے کہ عمران خان نواز شریف ہے نہ اس کی کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطو ہیں، ہم نہ مودی جی سے خفیہ مذاکرات کریں گے نہ اسرائیل سے، آپ کو پاکستان کی اتنی فکر ہوتی جتنی ظاہر کر رہے ہیں تو آج ہم ان حالات میں نہ ہوتے، اس لئے جعلی فکر نہ کریں ،پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان اور اسرائیل کے مابین سفارتی تعلقات قائم نہیں ہیں، لہذا دونوں ممالک کے رجسٹرڈ طیارے ایک دوسرے کی فضائی حدود میں سفر نہیں کرسکتے۔
Comments are closed on this story.