Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

مختار کار تو علاقے کا مالک ہوتا ہے، اُسے کوارٹر کی کیا ضرورت؟ سندھ ہائی کورٹ کے ریمارکس

درخواست گزار جونیر ہے، اتنا تجربہ کار نہیں، وکیل کے جواب پر کمرہ عدالت قہقہوں سے گونج اٹھا
شائع 04 مئ 2024 11:40am

سندھ ہائی کورٹ نے مختار کار کو سرکاری کوارٹر نہ دیے جانے کے خلاف درخواست پر اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ مختار کار علاقے کا مالک ہوتا ہے۔

جسٹس ظفر احمد راجپوت نے دلچسپ ریمارکس میں کہا کہ مختار کار جس کا کھاتہ چاہے ختم کرسکتا ہے۔ مختار کار صوبے کا طاقتور افسر ہوتا ہے۔ اسے سرکاری کوارٹرز کی کیا ضرورت؟ مختار کار اتنا طاقتور ہوتا ہے کہ ہوٹل میں بھی رہ سکتا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار مختار کار ابھی جونیر ہے، اس کا اتنا تجربہ نہیں ہے۔ مختار کار کے وکیل کے جواب پر کمرہ عدالت قہقہوں سے گونج اٹھا۔

عدالت نے مختار کار درخواست پر بورڈ آف ریونیو اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

واضح رہے کہ مختار کار محمد وسیم نے سرکاری کوارٹر نہ ملنے پر عدالت سے رجوع کیا ہے۔

Sindh High Court

MUKHTAR kAR

INTERESTING REMARKS

MUKHTAR kAR IS SUPREMO

WHY SHOULD HE NEED A QUARTER