Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ایل پی جی کی قیمت میں میں 10 روپے فی کلو اضافہ

شائع 10 دسمبر 2015 03:14pm
کاروبار

12

اسلام آباد:ایل پی جی کی قیمت میں میں 10 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے۔جس کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 120 روپے جبکہ کمرشل میں 480 روپے کا اضافہ ہوگیاہے۔

مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں دس روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے۔جس کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں ایک سو بیس روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں چارسو اسی روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق سوئی ناردرن کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں آٹھ ہزار روپے ٹن کے اضافے کے باعث ریٹیل پرائس بڑھی ہے۔نئی قیمت کے مطابق پنجاب میں ڈومیسٹک سلنڈر کی قیمت 1210 روپے ہوگئی ہے۔چیئرمین کا کہنا ہے کہ حکومت کو قیمتوں کے تعین کے حوالے سے کوئی موٴثر حکمت عملی ترتیب دینی چاہیے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div