Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

صدارتی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ شروع

اپ ڈیٹ 25 اگست 2018 10:05am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:صدارتی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

صدر مملکت ممنون حسین آئندہ ماہ اپنے منصب سے سبکدوش ہورہے ہیں جس کے باعث نئے صدر کے انتخاب کیلئے 4ستمبر کو پولنگ ہوگی۔

صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں صدارتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کے فارم رجسٹرار آفس سے وصول کئے جاسکتے ہیں۔

رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے مطابق کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اگست ہے۔

حیدرآباد کے رہائشی غیور محمد نے صدارتی الیکشن کیلئے رجسٹرار آفس سے فارم حاصل کیا ہے۔

صدارتی الیکشن کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 4 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کیا گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div