Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

9 مئی کو قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، اسلام آباد پولیس

اسلام آباد پولیس ہرگز انتشار برداشت نہیں کرے گی، ترجمان وفاقی پولیس
شائع 07 مئ 2024 11:17pm
اسلام آباد پولیس۔ فوٹو — فائل
اسلام آباد پولیس۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، 9 مئی کو قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی گئی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔

9 مئی کے حوالے سے اسلام آباد پولیس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں کسی بھی خلاف قانون بغیر اجازت احتجاج یا ریلی منعقد نہیں کرنے دی جائی گئی، اگر کسی نے 9 مئی کو قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اس سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔

9 مئی کو جو کچھ ہوا اس کا تصور ہمارے دشمن بھی نہیں کرسکتے، خواجہ آصف

انتخابی دھاندلی پر 9 مئی کو پشاور میں بھر پور احتجاج کریں گے، عطاء الرحمان

ترجمان نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، اسلام آباد میں اب کسی بھی خلاف قانون بغیر اجازت احتجاج یا ریلی منعقد نہیں کرنے دی جائے گی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے جاری بیان میں کہا کہ اسلام آباد پولیس ہرگز انتشار برداشت نہیں کرے گی، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

اسلام آباد

islamabad police

9 May

MAY 9 RIOTS

9 May Cases