Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

9 مئی کو جو کچھ ہوا اس کا تصور ہمارے دشمن بھی نہیں کرسکتے، خواجہ آصف

9 مئی کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان سامنے آگیا
شائع 07 مئ 2024 09:45pm

9 مئی کے حوالے سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان سامنے آ گیا اور کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس کا تصور ہمارے دشمن بھی نہیں کرسکتے، ایک گروہ نے اقتدار کی ہوس میں وطن عزیر کی اساس پر حملہ کیا، ان کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کرے گا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے 9 مئی کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 9 مئی یاد دلاتا ہے ایک شخص اور گروہ نے اپنے ذاتی ایجنڈے اور اقتدار کی حواس میں وطن عزیز کی اساس پر حملہ کیا۔

9 مئی کو بغاوت کی گئی جو ناکام ہوگئی، خواجہ آصف کا انکشاف

9 مئی کے شرپسندوں کیخلاف کیسز ملٹری ایکٹ کے تحت چلانے کی قرار داد منظور

خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی 2023 کو جو کچھ ہوا اس کا تصور ہمارے بدترین دشمن بھی نہیں کرسکتے، پاک فوج کی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں کو نشانہ بنایا گیا، ایک سوچے سجھے منصوبے پر عمل کیا گیا، اس کا تصور دنیا کے کسی بھی ملک میں کسی بھی حالات میں نہیں کیا جاسکتا۔

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور اس پر عمل کرنے والوں کی قوم شناخت کرتی ہے، ان کے چہرے پاکستانی عوام کی یاداشت پر نقش ہیں، ان کے نعرے اور للکاروں کی صدا بازگشت آج بھی ہمیں اس افسوس ناک دن کی یاد دلاتی ہے۔

خواجہ آصف نے تحریک انصاف سے بات چیت کرنے سے انکار کردیا

انہوں نے کہا کہ ان کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کرے گا، بحثیت قوم آئیں آج عہد کریں کسی شخص یا گروہ کو پاک سرزمین کی آبرو کو پامال نہیں کرنے دیں گے۔

PMLN

اسلام آباد

imran khan

Khawaja Asif

Khuwaja Asif

Defence Minister

video message

9 May

MAY 9 RIOTS

9 May Cases