Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

انتخابی دھاندلی پر 9 مئی کو پشاور میں بھر پور احتجاج کریں گے، عطاء الرحمان

صوبائی حکومت نے 500 ارب روپے کا قرضہ صرف اپنی مراعات کیلئے لیا، صوبائی امیر جے یو آئی
شائع 07 مئ 2024 06:01pm
فوٹو ۔۔۔ فیس بک
فوٹو ۔۔۔ فیس بک

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمان نے صوبائی حکومت کی کارکردگی سوالیہ نشان اٹھا دیا اور کہا کہ صوبائی حکومت نے 500 ارب روپے کا قرضہ صرف اپنی مراعات کے لیے لیا، ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈال کر یہ لوگ مسلط کیے گئے، انہوں نے اداروں سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ 9 مئی کو کس نے کس کی تذلیل کی ، اپنی تذلیل کے باوجود اداروں نے انہیں حکومت دی۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمان نے کہا کہ انتخابات میں تاریخی دھاندلی کی گئی اور جمعیت علمائے اسلام نے فیصلہ کیا کہ اس تاریخی دھاندلی پر بھر پور احتجاج کریں گے، 9 مئی کو پشاور میں بھی اس حوالے سے احتجاجی جلسہ ہوگا اور 9 مئی کو ثابت کریں گے آج عوام جمعیت علمائے اسلام کے ساتھ ہے۔

مولانا فضل الرحمان کی حکومت میں شمولیت پر مذاکرات شروع ہونے کا دعوی

پریس کانفرنس کے دوارن مولانا عطاء الرحمان نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزراء کے گھروں کے کرائے کے لیے بھی 2 لاکھ روپے تجویز کیے گئے ہیں، جمعیت علمائے اسلام کی کامیابی سے خوفزدہ لوگوں نے انہیں لوگوں کو مسلط کیا جنہوں نے مسلسل 10 سال یہاں حکومت کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے مسلط ہونے سے 9 مئی کا بیانیہ دم توڑ گیا، اداروں سے کہنا چاہتا ہوں 9 مئی کو کس نے کس کی تذلیل کی، اپنی تذلیل کے باوجود اداروں نے انہیں حکومت دی۔

تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ

سینیٹر مولانا عطاء الرحمان نے واضح کیا کہ جس نے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا اور جس نے مسلط کیا، دونوں مجرم ہے۔

خیبر پختونخوا

peshawar

JUIF

9 May

9 May Cases

jamiat ulema islam F

Election 2024

jui kpk

maulana atta ur rehman