Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

مگر مچھ اور اژدھے پالنے کے الزامات، رابی پیرزادہ عدالت طلب

شائع 16 ستمبر 2019 04:11pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور کی مقامی عدالت نے مگر مچھ اور اژدھے پالنے کے الزامات پر گلوکارہ رابی پیرزادہ کو 27ستمبر کو طلب کرلیا۔

 لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ حارث  صدیقی نے محکمہ وائلد لائف کی جانب سے جمع کرائے گئےچالان پر سماعت کی، جس میں کہا گیا کہ ملزمہ نے غیر قانونی طور پر اژدھے اور مگر مچھ پال رکھے ہیں جو کہ غیر قانونی اور خطرناک ہیں۔

Image result for rabi pirzada

محکمہ وائلڈ لائف نے عدالت سے استدعا کی کہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کے گھر کا سرچ وارنٹ بھی جاری کیا جائے۔

Image result for rabi pirzada

جوڈیشل مجسریٹ نے گلوکارہ رابی پیرزادہ کو سمن جاری کرتے ہوئے 27 ستمبر طلب کرلیا۔

Image result for rabi pirzada

 تین روز قبل محکمہ وائلد لائف کی گلوکارہ رابی پیر زادہ کے خلاف کارروائی سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو اور نجی نیوز چینل پر نشر کی جانیوالی خبر کا نوٹس لیکر کی گئی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div