Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

آسٹریلین کرکٹ کے نمائندوں کا پی سی بی حکام کے ہمراہ وزارت داخلہ کا دورہ

شائع 17 ستمبر 2019 06:59pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

آسٹریلین کرکٹ کے نمائندوں نے پی سی بی حکام کے ہمراہ وزارت داخلہ کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں امن و امان کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ آسٹریلین وفد کا کہنا ہے کہ امید ہے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوجائے گی۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم ممکنہ طورپر 2020 یا 2021 میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

آسٹریلین کرکٹ حکام کو ملک میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن کی بحالی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ بین الاقومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں، بین الاقوامی کرکٹر پاکستان مین کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

آسٹریلین کرکٹ ٹِیم کے نمائندوں نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوجائے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div