Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

بدامنی کے 30 سالہ دور میں پاکستانی ٹیم نے ہماری مدد کی، ارجنا راناٹنگا

شائع 18 ستمبر 2019 03:37pm

کولمبو: سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ارجنا راناٹنگا نے پاک سری لنکا سیریز کے حق میں آواز اٹھادی۔

اپنے ایک بیان میں سری لنکا کو 1996 کا واحد ورلڈکپ جتوانے والے کپتان کا کہنا ہے کہ جب سری لنکا تیس سال تک جنگی حالات میں تھا اس وقت پاکستان اور بھارت نے ہمارے ملک میں کھیل کر ہمارا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ بدامنی کے 30 سالہ دور میں پاکستانی ٹیم نے ہماری مدد کی، اب ہمیں پاکستان کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔

راناٹنگا نے یہ بھی کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے پاس ایسا کرکٹ بورڈ نہیں ہے جس کی پشت مضبوط ہو۔ وہ ماضی میں بھی پاکستان کے ساتھ کرکٹ معاملات میں تعاون کی حمایت کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے دورہ پاکستان پر تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنی ہے لیکن سری لنکن ٹیم کے 10 اہم کھلاڑی دورہ پاکستان پر جانے سے معذرت کرکے سیریز سے دستبردار ہوچکے ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے ستائیس ستمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا، سیریز کے تینوں ون ڈے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

ٹی ٹوینٹی سیریز کے تینوں میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے، سری لنکن ٹیم سیریز کیلئے ممکنہ طور پر پچیس ستمبر کو کراچی پہنچے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div