Aaj News

ہفتہ, مئ 11, 2024  
02 Dhul-Qadah 1445  

اورنج لائن میٹرو ٹرین کے آزمائشی سفر کا آج سے آغاز

اپ ڈیٹ 10 دسمبر 2019 11:04am
فائل فوٹو

لاہور:بجلی سے چلنے والی اورنج لائن میٹرو ٹرین کے آزمائشی سفر کا آج سے آغاز ہورہا ہے،27کلومیٹر کا فاصلہ 45منٹ میں طے کیا جائے گا،3ماہ تک ہر روز آزمائشی طور پر اورنج لائن میٹرو چلائی جائے گی۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی ڈیرہ گجراں اسٹیشن سے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے آزمائشی سفر کا آغاز کریں گے،بجلی سے چلنے والی اورنج لائن ٹرین مکمل آٹو میٹک ہے۔

افتتاح کے بعد ٹرین ہر روز آزمائشی طور پر ڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک چلے گی،27 کلو میٹر کا فاصلہ 27 اسٹیشنوں پر رکتے ہوئے 45 منٹ میں طے ہوگا۔

اورنج لائن ٹرین کو 3 ماہ آزمائشی طور پر چلا کر اسکا مکینیکل، الیکٹریکل اور بریک سسٹم چیک کیا جائے گا ،ٹرین 2انجنوں اور 3مسافر بوگیوں پر مشتمل ہوگی،ٹرین میں 200 افراد بیٹھ کر اور 800 کھڑے ہو کر سفر کر سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق ٹرین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے لیے 2بجلی گھر بھی بنائے گئے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div