Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

آئی ایم ایف نے رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کی پیشگوئی کر دی

آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی
شائع 10 مئ 2024 09:51pm

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی ۔

آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح 2 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، اگلے مالی سال جی ڈی پی کی شرح 3.5 فیصد متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال بے روزگاری کی شرح 8 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، اگلے مالی سال بے روزگاری کی شرح 7.5 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 24.8 فیصد تک رہنے اور اگلے مالی سال مہنگائی کی شرح 12.5 فیصد تک ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دو مختلف بیل آؤٹ پیکیج پر بات چیت کیلئے آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال برآمدات 31 ارب 20 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہونے کا امکان ہے جبکہ مالی سال 2024-25 میں برآمدات 34 ارب 41 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال درآمدات 54 ارب 96 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہو سکتی ہیں، ساتھ ہی سال 2024-25 میں درآمدات 60 ارب ڈالر سے زیادہ ہونے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کو استحکام کے مرحلے سے اگے بڑھ کر طاقتور معیشت کی جانب جانا ہوگا، پالیسی ریفارمز اور مالیاتی اہداف پر سختی سے کاربند ہوکر ملک کے کم امدنی والے طبقے کا سہارا بننا ہوگا، معیشت میں بہتری کے لیے ایکسچینج ریٹ کو استحکام دینے، پائیدار گروتھ حاصل کرنے اور جون تک مہنگائی کو 20 فیصد تک نیچے لانا ہوگا۔

نئے قرض پروگرام کیلئے مشن رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا، آئی ایم ایف

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ حکومتی کمپنیوں کو احتیاط سے چلانے اور معاشی نظام میں موجود کمزوریوں کو دور کرکے معیشت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

پاکستان

GDP

اسلام آباد

IMF

IMF PAKISTAN

INTERNATINAL MONETARY FUND

Economic development of Pakistan