Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پرویز مشرف غداری کیس فیصلے پر مسلم لیگ (ن)نے چپ سادھ لی

اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2019 11:04am
فائل فوٹو

لاہور:سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف غداری کیس فیصلے پر مسلم لیگ (ن)نے چپ سادھ لی۔لندن میں شہبازشریف سے مؤقف جاننے کی کوشش کی گئی تو فیصلے کا علم نہ ہونے کا عذر پیش کرکے کنارہ کیا گیا۔

 سابق صدر پرویز مشرف کے فیصلے پر مدعی پارٹی کو ہی سانپ سونگ گیا،مسلم لیگ ن کی اعلیٰ اور سینئر قیادت نے فیصلے پر خاموشی اختیار کرلی۔

 حمزہ شہباز پروڈکشن آرڈر پر پنجاب اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تو اسمبلی کے احاطےمیں میڈیا کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ کے تایا کی حکومت میں دائر کیے گئے کیس میں مشرف کو سزائے موت سنائی گئی ہےکیا کہیں گے؟

جس پر حمزہ شہباز کی جانب سے جواب آیا کہ وہ اس پر بھرپور بات کریں گےمگر بعد میں۔

اسی طرح مسلسل 2روز بھی حمزہ شہبازاسمبلی اجلاس میں شرکت کے دوران صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر کنارہ کشی کرتے رہے۔

  گزشتہ روز کیس کا تفصیلی فیصلہ آنے پر لندن میں موجود مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف سے بھی یہی سوال ہوا تو انہوں نے بھی فیصلے کا علم نہ ہونے کا عذر پیش کرکے بات گھمادی۔

پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی پیروی کرتے ہوئے پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے بھی چپ سادھی ہوئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div