Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

'کراچی پیکیج کے تحت ترقیاتی منصوبوں پرکام کی رفتارتیزکی گئی ہے'

شائع 09 جنوری 2020 05:21pm
فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے کراچی پیکیج کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کا اعلان کیا ہے ۔وفاقی وزیراسد عمرکا کہنا ہے کہ کراچی پیکیج کے ترقیاتی منصوبوں پرکام میں تیزی لائی گئی ہے جس سے شہریوں کودرپیش مشکلات کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں وزیرآئی ٹی خالد مقبول کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد نے وفاقی وزیراسد عمرسے ملاقات کی۔ ملاقات میں کراچی اورحیدرآباد کے دیگرترقیاتی منصوبوں پربھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

وفاقی وزیراسد عمرکا کہنا تھا کہ کراچی پیکیج کے تحت ترقیاتی منصوبوں پرکام کی رفتارتیزکی گئی ہے۔کراچی کو صاف پانی کی فراہمی کےلئے کے 4 منصوبوں تکمیل کے خواہاں ہیں۔

اسد عمرنے یقین دہانی کرائی کہ کراچی سرکلرریل سے متعلق تمام تصفیہ طلب امورطے کئے جائیں گے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ناردرن بائی پاس اورریلوے فریٹ کاریڈور منصوبے بھی ترجیحی فہرست میں ہیں۔وفاقی حکومت کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اپنے حصے کے فنڈز فراہم کررہی ہے۔

ایم کیو ایم کا ترقیاتی منصوبوں کیلئے وفاقی حکومت کے تعاون پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div