Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

احتساب عدالت نے شہباز شریف کو تاحکم ثانی حاضری سے استثنیٰ دے دیا

اپ ڈیٹ 17 جنوری 2020 10:08am
فائل فوٹو

لاہور :احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال اسکینڈل اور رمضان شوگر ملز کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو تاحکم ثانی حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔

رمضان شوگر ملز اور آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت لاہور کی احتساب عدالت میں ہوئی۔

عدالت نے دونوں کیسز میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو حاضری سے استثنیٰ دینے کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے قرار دیا کہ شہباز شریف کی جگہ ان کے پلیڈر پیش ہوں گے، دونوں کیسز میں شہباز شریف کو تاحکم ثانی حاضری سے استثنیٰ دیا جاتا ہے۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات اور رمضان شوگر ملز کیس میں گرفتار اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو کوٹ لکھپت جیل سے عدالت پیش کیا گیا۔

نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے ریفرنس دائر کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی، جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کو ریفرنس جلد دائر کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے دونوں کیسز میں حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی جبکہ آشیانہ اقبال اسکینڈل کیس کی سماعت بھی 31جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div