Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

گیس نرخوں میں اضافے کی سمری ایک بار پھر مؤخر

شائع 04 فروری 2020 10:25am
فائل فوٹو

اسلام آباد:اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )نے گیس نرخوں میں اضافے کی سمری ایک بار پھر مؤخر کر دی۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ‌ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گیس نرخوں میں اضافے کی سمری مؤخر کر دی گئی۔

 مشیر خزانہ نے گیس قیمتوں میں اضافے کی تجویز کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تجویز بنائی جائے جس سے عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے،  سمری میں گیس کی قیمتوں میں 15 فیصد تک اضافے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس اضافے کی سمری آئی ایم ایف کی شرائط کا حصہ ہے، اجلاس میں کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ اور وزارت اطلاعات میں‌ ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے قیام کی منظوری دے دی۔

  ای سی سی نے ایف اے ٹی ایف کی ایک اور اہم شرط پوری کرتے ہوئے پاکستان پوسٹل انشورنس کو کمپنی بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور پوسٹل انشورنس کیلئے 70 کروڑ کے پیڈ اپ کیپٹل کی منظوری دی گئی ہے،پوسٹل انشورنس کمپنی ایس ای سی پی کی ریگولیشن میں ہو گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div