Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پشاور ہائی کورٹ نے ملازمین کی جانب سے انٹرنیٹ استعمال پر پابندی لگادی

اپ ڈیٹ 21 فروری 2020 03:38am
فائل فوٹو

پشاور:پشاور ہائی کورٹ نے ملازمین کی جانب سے انٹرنیٹ استعمال پر پابندی لگادی،اوقات کار میں کوئی ملازم سوشل نیٹ ورکس کا استعمال نہیں کرسکےگا۔

ذرائع کےمطابق پشاور ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں آفسران اوردیگر عملے کی جانب سے انٹرنیٹ کے غیرضروری استعمال کے خلاف شکایات درج ہوئی تھی،جس پر چیف جسٹس وقار سیٹھ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے ماتحت عدالتوں میں انٹرنیٹ کااستعمال محدود کرنےکاحکم جاری کردیا۔

رجسٹرارآفس نےچیف جسٹس وقارسیٹھ کی ہدایت پرحکم نامہ جاری کردیا،انٹرنیٹ کےاستعمال محدود کرنےسے متعلق مراسلہ ماتحت عدالتوں کوارسال کردیا گیا ہے۔

حکم نامے کےمطابق اوقات کارمیں فیس بک،یوٹیوب ودیگرسوشل نیٹ ورک کااستعمال نہ کریں اور سوشل میڈیاپرسیاسی،ناشایستہ اورنامناسب پوسٹ سے بھی گریز کریں جبکہ احکامات کی خلاف ورزی کرنےوالوں کےخلاف کاروائی ہوگی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div