Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

ہسپتال کے ایم ایس کی خاتون کے ساتھ شرمناک حرکت،ویڈیو وائرل

اپ ڈیٹ 07 اپريل 2020 05:12am

گوجرانوالہ: کامونکی میں خاتون کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنانے پر ہسپتال کے ایم ایس کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر سی سی ٹی وی ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہوئی جس میں ایک شخص کرسی پر بیٹھا دکھائی دیتا ہے جبکہ اس کے سامنے ایک کالے رنگ کے کپڑوں میں خاتون موجود تھی جو کہ انہیں کچھ کاغذت دکھاتی ہوئی نظر آتی ہے۔

تاہم جیسے ہی وہ خاتون اپنی بات مکمل کرنے کیلئے اٹھتی ہے تو پہلے یہ شخص اس کے ساتھ ہاتھ ملاتا ہے اور کچھ بات کرتا ہے اور اس کے بعد وہ اپنی کرسی سے اٹھتا ہے اور دوسری طرف آکر لڑکی کو زبردستی گلے سے لگاتا ہے۔

س شخص کی شناخت ڈاکٹر فیاض کھوکھر کے نام سے ہوئی ہے اور وہ کامونکی میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس کے عہدے پر تعینات تھا تاہم بعدازاں واقعہ سامنے آنے پر اسے عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔

صدف یاسر خان نامی خاتون ٹویٹر صارف نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی اور اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تاہم جیسے ہی انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کی تو اس پر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے ٹویٹر ہینڈل کی جانب سے جواب دیا گیا کہ " پہلے ہی کارروائی ہو چکی ہے اور اس آدمی کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔"

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div